پیسہ دیکر یا سفارش سے سرکاری نوکری حاصل کرنا کیسا ہے ؟

سوال کا متن:

میرا سوال ہے کہ کوئی بھی سرکاری نوکری پیسہ یا سفارش سے حاصل کرنا کیسا ہے ؟

جواب کا متن:

بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa:16-28/L=2/1441
اگرآدمی اس ملازمت کا اہل ہو تو سفارش سے ملازمت حاصل کرسکتا ہے ،اسی طرح اگر وہ رشوت نہ دے تو اہل ہونے کے باوجود ملازمت حاصل نہیں کرسکتا تو اس کے لیے رشوت دینے کی گنجائش ہوگی ؛البتہ نااہل ہونے کی صورت میں محض رشوت یا سفارش سے ملازت کا حصول جائز نہیں ۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
ماخذ :دار الافتاء دار العلوم دیوبند
فتوی نمبر :173159
تاریخ اجراء :Oct 15, 2019