محرم کی نویں اور دسویں تاریخ سے پہلے روزہ رکھنا

سوال کا متن:

اگر کسی شخص کی عادت ہے کہ وہ پیر کے دن روزہ رکھتا ہے ، لیکن امسال پیر کے بعد محرم کی نویں اور دسویں تاریخ ہے تو کیا وہ شخص تینوں دن لگا تار روزہ رکھ سکتا ہے ؟

جواب کا متن:

بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa : 100-66/B=02/1441
جی ہاں تینوں دن لگاتار روزے رکھ سکتا ہے پیر کا روزہ اپنی عادت کے مطابق اور ۹-۱۰/ ویں کو محرم کا روزہ نفلی روزہ رکھ سکتا ہے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
ماخذ :دار الافتاء دار العلوم دیوبند
فتوی نمبر :173468
تاریخ اجراء :Oct 15, 2019