باجماعت نماز ادا نہ کرنے پر طلبہ سے مالی جرمانہ وصول کرنا

سوال کا متن:

۱- مدرسہ میں اگر طلباء قانون کی خلاف ورزی کریں تو کیا ان سے فائن (جرمانہ پیسہوں) میں وصول کرنا جائز ہے۔ اور اگر جائز ہے تو اس کو مدرسہ کے اخراجات میں صرف کرنا کیسا ہے؟
۲- اگر مدرسہ کے طلباء فرض نماز باجماعت ادا نہ کریں تو کیا بطورِ سزا ان سے فائن لے سکتے ہیں؟ مثلا ہر نماز جو باجماعت ہو اس کے لئے دو پاوند دینا لازم ہوگا، اور اگر بچہ نابالغ ہو تو اس کا کیا حکم ہوگا؟

جواب کا متن:

بسم الله الرحمن الرحيم


Fatwa : 240-175/B=03/1441


قانونِ مدرسہ کی خلاف ورزی کرنے پر ، یا باجماعت نماز ادا نہ کرنے پر طلبہ سے مالی جرمانہ وصول کرنا شرعاً احناف کے یہاں درست نہیں، یہ جرمانہ کی رقم مدرسہ کے اخراجات میں صرف کرنا بھی جائز نہیں۔ جس قدر رقم طلبہ سے جرمانہ میں وصول کی گئی ہے انہیں طلبہ کو دینا ضروری ہے۔

واللہ تعالیٰ اعلم

دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
ماخذ :دار الافتاء دار العلوم دیوبند
فتوی نمبر :174250
تاریخ اجراء :Nov 6, 2019