خواب میں لذت محسوس ہو مگر كپڑوں میں منی كا اثر نہ ہو تو غسل كا كیا حكم ہے؟

سوال کا متن:

بوڑھا مریض جس کی منی بننا ہی بند ہوگئی ہو اگر خواب میں یا نیم خوابی میں احتلام یا انزال کی کیفیت و لذت محسوس کرے مگر بستر یا کپڑوں پر منی یا گیلا پن نہ پائے تو کیا اس پر غسل واجب ہے؟

جواب کا متن:

بسم الله الرحمن الرحيم


Fatwa : 246-180/B=03/1441


جب اپنے کپڑوں پر منی کی تری دیکھے اس وقت غسل واجب ہوگا محض خواب میں احتلام کی یا انزال کی لذت محسوس ہونے سے غسل واجب نہ ہوگا۔

واللہ تعالیٰ اعلم

دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
ماخذ :دار الافتاء دار العلوم دیوبند
فتوی نمبر :174290
تاریخ اجراء :Nov 10, 2019