كسی مجبور لڑكی پر ظلم وزیادتی كركے نكاح كے كاغذ پر دستخط كرالے تو كیا نكاح درست ہوجائے گا؟

سوال کا متن:

کیا اگر کوئی مرد کسی بے سہارا لڑکی کو کمرے میں بند کرکے اس کو اتنا مارے کہ وہ خون آلودہ ہوگئی اور مرنے کے قریب ہوگئی اور اس آدمی نے اس سے کسی کاغذ پر دستخط کروایا تو کیا وہ نکاح ہوجائے گا؟

جواب کا متن:

بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa : 1290-1112/B=01/1441
جی نہیں، اس طرح نکاح نہیں ہوتا، نکاح کے لئے باقاعدہ لڑکی کی طرف سے اپنے نکاح کی بخوشی اجازت ہو پھر دو مسلمان گواہوں کے سامنے نکاح ہو یعنی لڑکا اس نکاح کو قبول کرے۔ مارپیٹ کے دستخط کرانے سے نکاح نہیں ہوتا۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
ماخذ :دار الافتاء دار العلوم دیوبند
فتوی نمبر :172686
تاریخ اجراء :Sep 7, 2019