كیا ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم دنیا میں ہر جگہ موجود ہوسکتے ہیں ؟

سوال کا متن:

میں گلفان علی ہاشمی ہوں اور میں یہ جاننا چاہتاہوں کہ ایک شخص نے کہا کہ ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم دنیا میں ہر جگہ موجود نہیں ہوسکتے ہیں بلکہ آپ اپنی قبر مبارک میں ہوں گے ، آپ باہر نہیں آسکتے، براہ کرم، بتائیں کہ وہ شخص صحیح کہہ رہا ہے یا غلط؟اگر وہ غلط کہہ رہا ہے تو قرآن وحدیث کی روشنی میں اس کے لیے کیا حکم ہوگا؟براہ کرم، جوا ب دیں۔

جواب کا متن:


بسم الله الرحمن الرحيم فتوی: 1445-1445/M=10/1433
ہرجگہ موجود ہونا یہ اللہ تعالی کی شان ہے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم حاضر وناظر نہیں ہیں، لہٰذا اس شخص کی بات غلط نہیں۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
ماخذ :دار الافتاء دار العلوم دیوبند
فتوی نمبر :41561
تاریخ اجراء :Sep 9, 2012