كیا راحت پہنچانے والے لوگ خوش قسمت ہیں؟

سوال کا متن:

عقیدہ یہ ہے کہ تمام لوگ اگر کسی کو نقصان پہنچانے کا ارادہ کریں اگر اللہ نے نفع پہنچانے کا ارادہ کیا ہے تو تمام لوگ اس کو نقصان نہیں پہنچا سکیں گے اسی اعتبار سے میرے دل میں ایک بات آئی اور بیٹھ گئی کہ دنیا میں دو طرح کے لوگ ہیں ایک تو راحت پہنچا رہے ہیں دوسرے تکلیف، انسان کو جو راحت مل رہی ہے اور جو تکلیف پہنچ رہی ہے سب اللہ رب العزت کی مشیت سے ہورہا ہے ، خوش قسمت ہیں وہ لوگ جن کو اللہ نے راحت پہنچانے کے لیے چنا ہے اور بدقسمت ہیں وہ لوگ جو تکلیف پہنچانے کے لیے چنے گئے ہیں، کیا یہ بات ٹھیک ہے جو میرے دل میں ہے؟

جواب کا متن:

بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa : 44-38/M=01/1441
اگر مراد یہ ہے کہ جو لوگ دوسروں کو راحت پہونچانے کے لئے چنے گئے ہیں وہ خوش قسمت لوگ ہیں اور جو لوگ دوسروں کو اذیت پہونچانے کے لئے چنے گئے ہیں وہ بدقسمت لوگ ہیں تو یہ بات ٹھیک ہے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
ماخذ :دار الافتاء دار العلوم دیوبند
فتوی نمبر :173143
تاریخ اجراء :Oct 7, 2019