سوال
کیا (ॐ)موسیقی کے ریاض کرتے ہوئے اوم مشق بھی کافی دیر کرنی ہوتی ہے ۔کیا اس بار بار اوم کہنے سے جو کہ خالص گانے کے لئے مفید ہے ۔کیا اس طرح کے ریاض سے ادمی دائرہ اسلام سے تو خارج نہیں ہوگا ۔جواب
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa:891-694/sn=8/1440
گانا بجانا بہ جائے خود منکرات اور معاصی میں سے ہے اور اس کی مشق کے لئے”اوم“(جو غیر مسلموں کا مذہبی شعار ہے) کا بار بار تلفظ تو اور بھی برا ہے، بلکہ اس میں اندیشہٴ کفر ہے، ایک مسلمان کے لئے اس طرح کی مشق شرعا جائز نہیں ہے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند