نکاح کے بعد دولہا كا عورتوں کے بیچ جانا؟

سوال کا متن:

نکاح کے بعد دولہا عورتوں کے بیچ جاتا ہے جہاں پر محرم اور نامحرم تمام ہی عورتیں ہوتی ہیں اس رسم کو مڑوا کہتے ہیں کیا ایسا کرنے میں کوئی حرج ہے ؟

جواب کا متن:

بسم الله الرحمن الرحيم


Fatwa:577-451/H=5/1441


یہ مڑوا نامی رسم حرام اورواجب الترک ہے، بہشتی زیور (ب) اصلاح الرسوم (ج) اسلامی شادی وغیرہ کتبِ معتبرہ میں ان جیسی رسموں کے حرام وگناہ ہونے پر عمدہ انداز میں کلام کیا گیا ہے۔

واللہ تعالیٰ اعلم

دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
ماخذ :دار الافتاء دار العلوم دیوبند
فتوی نمبر :176037
تاریخ اجراء :Jan 11, 2020