فون پے استعمال كرنے پر ملنے والے كیش بیك كا حكم

سوال کا متن:

کیا فرماتے مفتیان کرام درجہ ذیل مسئلہ کے بارے میں موجودہ دور میں آدمی اپنی سہولت کے بناء پر فون پے وغیرہ استعمال کرتے ہیں جس میں کچھ کیش بیک بھی ملتاہے کیایہ رقم جائزہے ؟

جواب کا متن:

بسم الله الرحمن الرحيم


Fatwa : 473-329/SN=05/1441


بعض اَیپوں کے توسط سے خریداری وغیرہ کے وقت جو ”کیش بیک“ ملتا ہے ، بہ ظاہر اس پر سود وغیرہ جیسے محذور امور کی تعریف صادق نہیں آتی؛ اس لئے اس سے منتفع ہونے کی گنجائش ہے۔

واللہ تعالیٰ اعلم

دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
ماخذ :دار الافتاء دار العلوم دیوبند
فتوی نمبر :176015
تاریخ اجراء :Jan 16, 2020