شیئر دلانے پر روزانہ بیس روپیہ لینا؟

سوال کا متن:

شیئر مارکیٹ میں ایک بروکر ہے جو ڈیلوری پر شئیر لینے پر بھی مارجن (نفع)دیتاہے جیسے اگر میرے پاس 50000 روپئے ہیں اور میں ایک حلال کاروبار کرنے والی کمپنی سے شئیر ڈیلوری پر لینا چاہتاہوں تو بروکر مجھے ایک لاکھ کا شیئر دلا دے گا ، لیکن بیس روپئے چارج روزانہ لے گا تو کیا یہ سود ہے کیوں کہ شیئر کے بدلے وہ بیس روپئے چارج روزانہ لگا رہاہے۔

جواب کا متن:

بسم الله الرحمن الرحيم


Fatwa : 428-347/D=05/1441


جی ہاں یہ سود کی شکل ہے کیونکہ بروکر جو پچاس ہزار کا شیئر آپ کو ادھار دلا رہا ہے اس پر بیس روپے یومیہ نفع لے رہا ہے جو کہ سود ہے اسے دلالی اور حق الخدمت کی رقم متعین طور پر طے کرکے لینا چاہئے یومیہ کے حساب سے نہیں۔

واللہ تعالیٰ اعلم

دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
ماخذ :دار الافتاء دار العلوم دیوبند
فتوی نمبر :175944
تاریخ اجراء :Jan 21, 2020