قنوت نازلہ كے وقت ہاتھوں كو باندھے ركھنا چاہیے یا چھوڑدینا چاہیے؟

سوال کا متن:

اگر حنفی امام فجر کی نماز میں قنوت نازلہ پڑھے تو اس وقت امام اور مقتدی اپنا دونوں ہاتھ چھوڑ کر کھڑے رہے یا اپنا دونوں ہاتھ ناف کے نیچے باندھ لے ؟

جواب کا متن:

بسم الله الرحمن الرحيم


Fatwa:444-303/sd=6/1441


دعائے قنوت پڑھتے وقت دونوں ہاتھ چھوڑ کر کھڑے رہنا چاہیے ۔


قال الحصکفی: یقف ساکتا علی الأظہر) مرسلا یدیہ.قال ابن عابدین:(قولہ مرسلا یدیہ) لأن الوضع سنة قیام طویل فیہ مسنون، وہذا الذکر لیس بمسنون عندنا۔( الدر المختار مع رد المحتار: ۲/۴۴۶، باب الوتر والنوافل، زکریا، دیوبند)

واللہ تعالیٰ اعلم

دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
ماخذ :دار الافتاء دار العلوم دیوبند
فتوی نمبر :176206
تاریخ اجراء :Feb 6, 2020