خواب میں کسی اور کو قرآن سنانا

سوال کا متن:

خواب میں کسی اور کو قرآن سنارہا ہوں وامتاز الیوم ایہا المجرمون سورہ یسن کی مندرجہ بالا آیت تعبیر جاننا چاہتا ہوں۔

جواب کا متن:

بسم الله الرحمن الرحيم


Fatwa : 562-512/M=06/1441


خواب میں قرآن سنانا، سعادت مندی ہے اور انجام کار خیر کی طرف اشارہ ہے، گناہوں سے بچتے رہیں، اعمال صالحہ کرتے رہیں، فرائض و واجبات کی ادائیگی کے ساتھ، تلاوت قرآن کا بھی معمول رکھیں۔

واللہ تعالیٰ اعلم

دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
ماخذ :دار الافتاء دار العلوم دیوبند
فتوی نمبر :176575
تاریخ اجراء :Feb 9, 2020