وضو کرتے وقت ایسا لگتاہے کہ جیسے ہوا خارج ہوگئی

سوال کا متن:

وضو میں بہت شک ہوتاہے ، مجھے وضو کرتے وقت ایسا لگتاہے کہ جیسے ہوا خارج ہوگئی ہے۔ براہ کرم، رہنمائی فرمائیں۔

جواب کا متن:

بسم الله الرحمن الرحيم


Fatwa:486-342/sd=6/1441


شک اور شبہ کا کوئی اعتبار نہیں ہے، جب تک خروج ریح کا ظن غالب نہ ہو، وضوء کے دوہرانے کا حکم نہیں ہوگا۔

واللہ تعالیٰ اعلم

دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
ماخذ :دار الافتاء دار العلوم دیوبند
فتوی نمبر :176524
تاریخ اجراء :Feb 8, 2020