رقم کے حرام ہونے کی اگر تحقیق نہیں تو بلاوجہ بدگمان ہونا درست نہیں

سوال کا متن:

آج کے دور میں مسلم یا ہندو کی شادی پاڑی کے ہال میں (ناچ گانا لیڈیز جینٹس کا ایک ساتھ گھومنا کھڑے ہو کھانا کھانا) اور وہ اس شادی میں جو خرچ کررہے ہیں وہ رقم حلال ہے یا حرام(انٹریسٹ) کا تو نہیں ، اس سے بچنے کے لیے کیا کروں؟

جواب کا متن:

بسم الله الرحمن الرحيم


Fatwa : 351-296/M=04/1441


رقم کے حرام ہونے کی اگر تحقیق نہیں تو بلاوجہ بدگمان ہونا درست نہیں، ہاں شادی بیاہ کی دعوت و تقریب اگر منکرات پر مشتمل ہو تو اس میں شرکت نہ کریں، بچنے کا یہی راستہ ہے۔

واللہ تعالیٰ اعلم

دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
ماخذ :دار الافتاء دار العلوم دیوبند
فتوی نمبر :175083
تاریخ اجراء :Dec 3, 2019