حامدہ و حمیدہ كے كیا معنی ہیں؟

سوال کا متن:

حضرت درج ذیل ناموں کے معنیٰ اور مفہوم بتا دیجئے۔ نیز لڑکیوں کیلئے ان میں سے کونسا نام رکھنا بہتر ہے؟ حَمْدَ حامدہ حمیدہ

جواب کا متن:

بسم الله الرحمن الرحيم


Fatwa : 196-266/SN=04/1441


”حمد“ کے معنی ہے تعریف، قابل تعریف۔ اور حامدہ و حمیدہ کے معنی ہیں تعریف کرنے والی۔ ان تینوں ناموں میں سے ”حمیدہ“ بہتر ہے، قرونِ اولیٰ میں اس نام کی بہت سی خواتین گزری ہیں۔

واللہ تعالیٰ اعلم

دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
ماخذ :دار الافتاء دار العلوم دیوبند
فتوی نمبر :175528
تاریخ اجراء :Dec 24, 2019