ہوسٹل میں جماعت كركے نماز پڑھ سكتے ہیں؟

سوال کا متن:

میں ایک یونیورسٹی کا طالب علم ہوں۔میں یونیورسٹی کے ہاسٹل میں رہتا ہوں۔ہم ہاسٹل میں ہی اذان دے کر مصلے پر نماز کرواتے ہیں اور جبکہ مسجد ہاسٹل سے سات سے آٹھ منٹ دور ہے۔لیکن اذان دینے سے وہاں کافی لوگ نماز پڑھ لیتے ہیں۔ ہماری کلاسز اس وقت ختم ہوتی ہیں اور جب اگر مسجد جائیں تو عصر کی نماز جماعت سے رہ جاتی ہے۔یہ صرف سردیوں میں ہوتا ہے۔تو میرا سوال یہ ہے کہ ہاسٹل میں جماعت سے نماز پڑھنا جائز ہے؟

جواب کا متن:

بسم الله الرحمن الرحيم


Fatwa : 400-358/M=04/1441


کلاسیز ختم ہونے کے بعد تیز رفتار قدموں سے چل کر مسجد کی جماعت میں شامل ہونا ممکن ہو تو مسجد ہی میں جاکر باجماعت نماز ادا کرنے کی کوشش کریں، کیونکہ مسجد میں نماز پڑھنے کا ثواب الگ ہے یا اگر انتظامیہ سے مل کر کلاسیز ختم ہونے کا وقت کچھ پہلے کروالیں تاکہ مسجد کی جماعت میں بآسانی شامل ہوسکیں تو ایسا کرلیں، اگر کوشش و تدبیر کے باوجود کبھی مسجد کی جماعت پانے کی کوئی صورت نہ ہوسکے تو ہاسٹل میں جماعت سے نماز پڑھ سکتے ہیں، جماعت کا ثواب مل جائے گا۔

واللہ تعالیٰ اعلم

دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
ماخذ :دار الافتاء دار العلوم دیوبند
فتوی نمبر :175501
تاریخ اجراء :Dec 24, 2019