شرک اور بدعت کیا ہے؟

سوال کا متن:

شرک اور بدعت کیا ہے؟براہ کرم، تفصیل سے بتائیں کہ کیا کیا کیا چیزیں اور امور شرک ہیں۔

جواب کا متن:


بسم الله الرحمن الرحيم فتوی(ب):384=339-3/1432
اللہ کی ذات میں کسی دوسرے کو شریک ماننا، یا اللہ کی صفات میں کسی اور کو شریک ماننا یہ شرک کہلاتا ہے، اور وہ نیا کام جس کی کوئی اصل قرآن وحدیث میں نہ ہو اسے ضروری اور عبادت و ثواب سمجھ کر کرنا اور نہ کرنے والوں پر اعتراض کرنا اور اسے دین کا ضروری جز سمجھنا یہ بدعت کہلاتا ہے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
ماخذ :دار الافتاء دار العلوم دیوبند
فتوی نمبر :30899
تاریخ اجراء :Apr 7, 2011