جس كاغذ میں اللہ كا نام لكھا ہو اسے جلانا كیسا ہے؟

سوال کا متن:

میرا سوال یہ ہے کہ اگر کسی صفحے پر اللہ تعالیٰ یا رسول کریم کا نام لکھا ہوا ہو اس غرض سے کے وہ کہیں گر جائے اور پاؤں کے نیچے آجائے تو کیا اس آگ میں ڈالنا جائز ہیں یا نہیں؟

جواب کا متن:

بسم الله الرحمن الرحيم


Fatwa : 599-545/M=06/1441


اس کو آگ میں جلانے کے بجائے ندی میں ڈال دیں یا زمین میں ایسی جگہ دفن کردیں جہاں بے حرمتی کا اندیشہ نہ ہو۔

واللہ تعالیٰ اعلم

دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
ماخذ :دار الافتاء دار العلوم دیوبند
فتوی نمبر :176799
تاریخ اجراء :Feb 23, 2020