غسل كرنے میں اگر كچھ حصہ دھونے سے رہ گیا تو كیا یاد آنے پر اسے دھولینے سے غسل ہوجائے گا؟

سوال کا متن:

فرض غسل میں اگر کانوں کو دھونا بھول گیا اور باہر آنے کے بعد یاد آیا تو فوراً دھو لیا تو غسل ہوجائے گا یا نہیں؟ براہ کرم، جواب دیں۔

جواب کا متن:

بسم الله الرحمن الرحيم


Fatwa : 572-441/B=06/1441


جی ہاں صورت مسئولہ میں غسل ہو جائے گا۔ ولو ترکہا أي ترک المضمضة أو الاستنشاق أو لمعة من أيّ موضع کان من البدن ناسیاً ، فصلّی، ثم تذکّر ذلک یتمضمض أو یستنشق أو یغسل اللّمعة ویعید ماصلی ۔ (الکبیری، ص: ۴۴، دارالکتاب دیوبند)

واللہ تعالیٰ اعلم

دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
ماخذ :دار الافتاء دار العلوم دیوبند
فتوی نمبر :176879
تاریخ اجراء :Feb 23, 2020