کیا عورت کی فرج میں انگلی ڈالنے سے غسل واجب ہوجاتاہے؟

سوال کا متن:

کیا عورت کی فرج میں انگلی ڈالنے سے غسل واجب ہوجاتاہے؟ اور کیا مرد اگر عورت کی فرج میں عضو ٴ خاص ڈالے تو کیا دونوں پر غسل واجب ہوجاتاہے جب کہ منی نہ نکلی ہو؟

جواب کا متن:

بسم الله الرحمن الرحيم


Fatwa:583-423/sd=7/1441


(۱) اگرحالت شہوت میں انگلی داخل کی گئی ، تو احتیاطا عورت پر غسل واجب ہوجاتا ہے۔ (امداد الاحکام: ۳۵۹/۱، مکتبہ دار العلوم کراچی)


(۲) اگر مرد کا حشفہ (سپاری) عورت کی شرمگاہ میں داخل ہوگئی تو دونوں پر غسل واجب ہوگا خواہ انزال نہ ہو۔

واللہ تعالیٰ اعلم

دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
ماخذ :دار الافتاء دار العلوم دیوبند
فتوی نمبر :177200
تاریخ اجراء :Mar 12, 2020