خنزیر سے كپڑا ٹچ ہوجائے تو كیا ناپاك ہوجائے گا؟

سوال کا متن:

کیا سور کے کپڑا سے ٹچ ہونے پر کپڑا ناپاک ہوجائے گا؟ اگر ہوجائے گا تو پھر کتے کے ٹچ ہونے سے ناپاک کیوں نہیں ہوگا؟

جواب کا متن:

بسم الله الرحمن الرحيم


Fatwa : 666-486/SN=07/1441


سور کے جس حصے سے کپڑا لگا اگر وہ خشک ہے، اس میں پانی یا کوئی تر چیز لگی ہوئی نہیں ہے تو محض اس سے مس ہو جانے سے کپڑا کے ناپاک ہونے کا حکم نہ ہوگا؛ البتہ اگر خنزیر کا بدن تر ہو تو پھر کپڑے کا جو حصہ اس سے مس ہوگا وہ ناپاک ہو جائے گا، اس کا دھونا ضروری ہے۔ واضح رہے کہ خنزیر بجمیع اجزاء ہ نجس العین ہے اور کتا ایسا نہیں ہے؛ اس لئے دونوں کے حکم میں فرق ہے۔ (دیکھیں: فتاوی دارالعلوم دیوبند: ۱/۲۵۰، سوال: ۴۶۳، ط: کراچی)

واللہ تعالیٰ اعلم

دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
ماخذ :دار الافتاء دار العلوم دیوبند
فتوی نمبر :177025
تاریخ اجراء :Mar 12, 2020