جلسے میں مرد و عورت کا بلا پردہ بیٹھنا

سوال کا متن:

مفتی صاحب سے گزارش ہے کہ ہمارے علاقے میں ایک مدرسہ کا سالانہ جلسہ ہوتا ہے جس میں ایک بڑے ہول میں جلسہ رکھا جاتا ہے، وہا ں آگے مرد اور بچے، پیچھے عورتے ہوتی ہے سب کرشی پر بیٹھے ہوتے ہیں۔ تو کیا اس طرح ایسے دینی جلسوں میں مرد و عورتوں کا جمع کرنا کیا درست ہے ؟ حالانکہ مرد اور عورتیں ایک دوسرے کو دیکھتے ہیں ہیں، میرا دوست کہتا ہے کہ ایسی دینی مجلس مے جانا جائز ہے۔ تو آپ رہبری فرمائیں۔

جواب کا متن:

بسم الله الرحمن الرحيم


Fatwa : 667-660/M=07/1441


جلسے میں مرد و عورت کا بلا پردہ بیٹھنا درست نہیں، درمیان میں پردہ حائل ہونا چاہئے تاکہ ایک دوسرے کی نظر نہ پڑے، ایسی مجلس میں جانے سے احتراز کرنا چاہئے جس میں مرد و عورت بلا پردہ بیٹھتے ہوں۔

واللہ تعالیٰ اعلم

دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
ماخذ :دار الافتاء دار العلوم دیوبند
فتوی نمبر :177272
تاریخ اجراء :Mar 19, 2020