1. دار الافتاء دار العلوم دیوبند
  2. معاشرت
  3. لباس و وضع قطع

بغل کے زیر ناف بال صاف کرنے کے لیے ٹریمر کا استعمال کرنا کیسا ہے

سوال

کیا زیر ناف اور بغل کے بال مرد اور عورت ٹریمر (Trimmer ) سے صاف کرسکتے ہیں؟ جزاک اللہ

جواب

بسم الله الرحمن الرحيم


Fatwa:692-504/sn=7/1441


کرسکتے ہیں؛ لیکن بغل کے بالوں کو مطلقا ، اسی طرح عورتوں کے لیے زیر ناف کے بالوں کو چٹکی یا چمٹی سے اکھیڑنا افضل ہے؛ ہاں مرد کے لیے زیر ناف کے بالوں کو استرہ وغیرہ کے ذریعے جڑ سے صاف کرنا بہتر واولی ہے۔ (دیکھیں: بہشتی گوہر)


(و) یستحب (حلق عانتہ.....(قولہ ویستحب حلق عانتہ) قال فی الہندیة ویبتدء من تحت السرة ولوعالج بالنورة یجوز کذا فی الغرائب ، وفی الأشباہ: والسنة فی عانة المرأة النتف (قولہ وتنظیف بدنہ) بنحو إزالة الشعر من إبطیہ ، ویجوز فیہ الحلق والنتف أولی.(الدر المختار وحاشیة ابن عابدین (رد المحتار) 9/ 583، کتاب الحظر والإباحة ، ط: زکریا،دیوبند)

واللہ تعالیٰ اعلم

دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند


ماخذ :دار الافتاء دار العلوم دیوبند
فتوی نمبر :177198
تاریخ اجراء :Mar 19, 2020

PDF ڈاؤن لوڈ