اگر مزی نکلے تو کیا بغیر وضو کیے بسم اللہ پڑھ سکتے ہیں ؟

سوال کا متن:

اگر مذی نکلے تو کیا بغیر وضو کیے بسم اللہ یا مسنون دعا پڑھ سکتے ہیں ؟

جواب کا متن:

بسم الله الرحمن الرحيم


Fatwa : 612-496/D=07/1441


بسم اللہ یا مسنون دعا پڑھنے کے لئے وضو ہونا شرط نہیں ہے بلا وضو بھی پڑھ سکتے ہیں۔ مذی نکلنے سے صرف وضو ٹوٹتا ہے پس بغیر وضو کئے بسم اللہ یا مسنون دعا پڑھنا جائز ہے؛ البتہ وضو کرلینا بہتر ہے۔

واللہ تعالیٰ اعلم

دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
ماخذ :دار الافتاء دار العلوم دیوبند
فتوی نمبر :177162
تاریخ اجراء :Mar 12, 2020