کرائے کے گھر میں گھر کا میونسپل ٹیکس اور پانی کا بِل کس کے ذمہ

سوال کا متن:

اگر کوئی شخص کرائے کے مکان میں رہتا ہو تو کرائے کے علاوہ گھر کا سالانہ میونسپل ٹیکس اور پانی کا سالانہ بل مکان مالک کے ذمہ ہوگا یا کرائے دار کے ۔

جواب کا متن:

بسم الله الرحمن الرحيم


Fatwa : 523-472/B=07/1441


ہاوٴس ٹیکس اور واٹر ٹیکس کا اصل ذمہ دار تو مالک مکان ہی ہوتا ہے۔ لیکن اگر کرایہ داری کے وقت مالک مکان اور کرایہ دار کے درمیان کچھ اور طے ہوجائے تو اس طے شدہ کے مطابق ٹیکس دینا ہوگا۔

واللہ تعالیٰ اعلم

دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
ماخذ :دار الافتاء دار العلوم دیوبند
فتوی نمبر :175933
تاریخ اجراء :Mar 12, 2020