تقسیم میراث کا چارٹ

سوال کا متن:

برائے کرم تقسیم میراث کا ایک تفصیلی خاکہ بنا کر دیجیے جس میں خاندان کے کسی فرد کو کتنی میراث تقسیم ہوگی اس کی معلومات ہو۔

جواب کا متن:

بسم الله الرحمن الرحيم


Fatwa : 666-602/M=07/1441


تقسیم میراث کا مکمل خاکہ تفصیل طلب ہے اسے صحیح طور پر سمجھنے کے لئے علم الفرائض سے واقفیت چاہئے، معلوم نہیں آپ کی علمی لیاقت کیاہے، اگر آپ عالم ہیں تو عربی میں ”السراجی“ اور اُردو میں اس کی شرح طرازی کا مطالعہ فرمالیں یا پھر مقامی کسی ماہر مفتی صاحب سے سمجھ لیں، ورنہ جس فرد کے بارے میں سہام کی تفصیل و تقسیم ترکہ کی شرعی تخریج جاننی ہو اس کے احوال کی تفصیل لکھ کر سوال کرلیں۔

واللہ تعالیٰ اعلم

دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
ماخذ :دار الافتاء دار العلوم دیوبند
فتوی نمبر :177271
تاریخ اجراء :Mar 19, 2020