ہمارے ہندوستان کے سادہ مسلمان بھائیوں کو یہ مہدویہ فرقہ بہت زیادہ گمراہ کرنے کی کوشش کررہا ہے، کیا ”الولایة افضل من النبوة“ حدیث ہے، اگر ہے تو اس کی تفصیل اور سندی حیثیت بیان کریں۔

سوال کا متن:

ہمارے ہندوستان کے سادہ مسلمان بھائیوں کو یہ مہدویہ فرقہ بہت زیادہ گمراہ کرنے کی کوشش کررہا ہے، کیا ”الولایة افضل من النبوة“ حدیث ہے، اگر ہے تو اس کی تفصیل اور سندی حیثیت بیان کریں۔

جواب کا متن:


بسم الله الرحمن الرحيم فتوی(ل):762=257-6/1431
 ”الولایة أفضل من النبوّة“ حدیث نہیں ہے، بلکہ یہ جمہور علماء کے مسلک کے خلاف ہے اور اس کا اعتقاد کفر تک پہنچاسکتا ہے، البتہ اس جملہ میں یہ تاویل کی جائے کہ نبی کی ولایت اس کی نبوت سے افضل ہے تو اس کی گنجائش ہے اور اس کا معتقد کافر نہیں ہوگا، فرقہ مہدویہ کا اس سے محمد جونپوری کو نبی سے افضل ثابت کرنا ضلالت وگمراہی ہے۔ قال في روح المعاني/ وأیا ما کان فلا دلیل فیہ علی أن الولایة أفضل من النبوة وقد کفر معتقد ذلک (روح المعاني) وقال صدیق حسن في کتابہ أبجد العلوم: اتفق العلماء والصوفیة علی أن النبوة أفضل من الولایة ولذا کان النبي صلی اللہ علیہ وسلم معصومًا عن المعاصي مامون الخاتمة علمہ قطعي وقبولہ واجب وإنکارہ کفر دون الولي وقال سبحانہ تعالی: ”ولٰکِنَّ الْبِرَّ مَنْ آمَنَ بِاللّٰہِ وَالْیَوْمِ الْآخِرِ وَالْمَلاَئِکَةِ وَالْکِتَابِ وَالنَّبِیِّیْنَ“ ولم یذکر معہم الأولیاء (ابجد العلوم) وفي فتاویٰ شیخ الإسلام ابن تیمیہ: وہوٴلاء الملاحدة یدعون أن الولایة أفضل من النبوة ویلبسون علی الناس․․․ إلخ (فتاویٰ ابن تیمیہ)
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
ماخذ :دار الافتاء دار العلوم دیوبند
فتوی نمبر :21872
تاریخ اجراء :Jul 21, 2010