سوال کا متن:
اگر ہم حج تمتع آپ ﷺ کی طرف سے کر رہے ہیں تو کیا ہمیں عمرہ بھی كرنا ہوگا؟
جواب کا متن:
Fatwa:662-627/SD=12/1441
یہ حج نفلی ہوگا، جس میں تمتع کرنے والا حج وعمرہ اپنی طرف سے کرے گا، البتہ ثواب حضور صلی اللہ علیہ وسلم کو پہنچائے گا۔ (مستفاد از: جواہر الفقہ: ۴/۲۱۵)
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند