كسی كام سے باز رہنے كا جملہ كہنا اور كلما كی قسم كی نیت كرنا؟

سوال کا متن:

كسی كام سے باز رہنے كا جملہ كہنا اور كلما كی قسم كی نیت كرنا؟

جواب کا متن:

Fatwa : 80-50/H=02/1442

 اگر صرف یہی معاملہ پیش آیا کہ ”زید نے کان پکڑے اور زبان سے یہ کہا کہ میں فلاں کام سے کان اینٹھتا ہوں“ اور اس کے بعد خاموش ہوگیا اور کوئی لفظ زبان سے بہ سلسلہٴ طلاق نہیں نکالا؛ البتہ کلما کی قسم کی نیت کرلی تو ایسی صورت میں کلما کی قسم کا انعقاد نہ ہوا، زید اگر شادی کرلیتا ہے تو کسی قسم کی طلاق واقع نہ ہوگی۔ اگر کوئی لفظ کلما قسم سے متعلق نکالا ہو تو اس کو صاف صحیح واضح لکھ کر سوال کریں۔

واللہ تعالیٰ اعلم

دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند

ماخذ :دار الافتاء دار العلوم دیوبند
فتوی نمبر :600114
تاریخ اجراء :20-Sep-2020