طلاق بائن کی عدت كى دوران نکاح

سوال کا متن:

طلاق بائن کی عدت كى دوران نکاح

جواب کا متن:

Fatwa:12-5T/sd=2/1442

 عدت مکمل ہونے سے پہلے دوسری جگہ نکاح کرنا صحیح نہیں ہوتا ،پس صورت مسئولہ میں اگر عدت کے اندر نکاح کرلیا گیا ، تو یہ نکاح فاسد ہوا، لہذا دونوں کے درمیان فورا علیحدگی لازم ہے ، عدت مکمل ہونے ( تین ماہواری مکمل ہونے ) کے بعد دونوں دوبارہ نکاح کرسکتے ہیں، عدت میں نکاح کرنے سے اس عدت میں اضافہ نہیں ہوتا ہے ، وہ عدت تو وقت طلاق سے تین ماہواری آنے تک ختم ہوجاتی ہے ؛ البتہ اگر دوسرا کوئی شخص نکاح کرنا چاہے تو اس کے لیے جائز نہیں ہے کہ بغیر تفریق اور تفریق کے بعد دوبارہ عدت گذرے بغیر نکاح کرے اور اگر خود وہی شخص نکاح کرے کہ جس نے عدت سابق میں نکاح کیا تھا، تو اس کے لیے اس نکاح فاسد کی وجہ سے مزید کوئی عدت واجب نہیں ہوگی؛ بلکہ پہلی عدت کا مکمل کرنا ہی کافی ہوگا ۔تفصیل کے لیے دیکھیے : امداد الاحکام :۲۸۰/۳تا ۲۸۴، زکریا، دیوبند،باقی سوال میں ۵۱دن کی عدت کی بات جو لکھی گئی ہے ، وہ درست نہیں ہے ۔

واللہ تعالیٰ اعلم

دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند

ماخذ :دار الافتاء دار العلوم دیوبند
فتوی نمبر :179784
تاریخ اجراء :27-Sep-2020