1. دار الافتاء دار العلوم دیوبند
  2. معاملات
  3. وراثت ووصیت

موجودہ ورثہ كا حصہ جاننے كے لیے مرحوم وارثین كی ترتیب وفات بھی ضروری ہے؟

سوال

موجودہ ورثہ كا حصہ جاننے كے لیے مرحوم وارثین كی ترتیب وفات بھی ضروری ہے؟

جواب

Fatwa : 18-39/B=02/1442

 موجودہ ورثہ کے حصوں کی تعیین جب ہی ممکن ہے جب کہ آپ تمام مرنے والوں کی ترتیب تحریر فرمائیں مثلاً زید اور اس کی بیوی میں پہلے کس کا انتقال ہوا۔ اور ابوبکر، عمر ، عثمان اور علی میں کس کا پہلے اور کس کا بعد میں انتقال ہوا۔ یہ ترتیب لکھ کر بھیجیں، جب ہی ہر ایک وارث کا صحیح تعین کیا جاسکتا ہے۔ ترتیب وفات آنے کے بعد ان شاء اللہ جائداد اور نقد میں تمام وارثین کے حصے آپ کو بتادیں گے۔

واللہ تعالیٰ اعلم

دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند


ماخذ :دار الافتاء دار العلوم دیوبند
فتوی نمبر :179722
تاریخ اجراء :26-Sep-2020

فتوی پرنٹ