کیا غیر محرم مرد عورتوں کو پڑھا سکتاہے؟ 

سوال کا متن:

آج کل مدرسوں میں طالبات کو مرد بھی پڑھا رہے ہیں جب کہ میں نے سنا ہے کہ مرد کا عورتوں کو پڑھانا جائز نہیں ، کیا غیر محرم مرد عورتوں کو پڑھا سکتاہے؟

جواب کا متن:

Fatwa:26-20/sd=01/1442

 احتیاط اسی میں ہے کہ طالبات کی تعلیم کے لیے دیندار خواتین کا نظم کیا جائے ، باقی اگر خواتین کا نظم نہ ہوسکے ، تو مرد کے لیے پڑھانے کی اس شرط کے ساتھ گنجائش ہوگی کہ درمیان میں پردہ وغیرہ حائل ہو اور کوئی ایسی بات نہ پائی جائے جو فتنہ کا سبب ہو۔ الخلوة المحرمة تنتفی بالحائل۔ (شامی: ۵۳۰/۹ط: زکریا دیوبند) ۔

واللہ تعالیٰ اعلم

دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند

ماخذ :دار الافتاء دار العلوم دیوبند
فتوی نمبر :179831
تاریخ اجراء :09-Sep-2020