بینك سے سبسڈی والا لون لینا كیسا ہے؟

سوال کا متن:

بینك سے سبسڈی والا لون لینا كیسا ہے؟

جواب کا متن:

Fatwa : 602-901/B=01/1442

 سرکاری بینک تجارت کے لئے جو لون 5/ لاکھ روپئے دیتی ہے اور اس پر 2/ لاکھ 65/ ہزار روپئے سرکار سبسڈی دیتی ہے پس بینک کی سودی رقم اگر سبسڈی کی رقم سے ادا ہو جاتی ہو اور آپ کو اپنے پاس سے سود نہ دینا پڑے تو مذکورہ تجارتی لون لینے کی گنجائش ہے۔ اور اگر اپنے پاس سے سود کی رقم ادا کرنی پڑتی ہے تو پھر یہ لون لینا جائز نہیں۔ اور جو شخص لون دلاتا ہے اگر آپ کے کام میں بھاگ دوڑ ، محنت اور کام کرتا ہے تو اس کو حق المحنت کے طور پر پیسہ دینا درست ہے۔

واللہ تعالیٰ اعلم

دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند

ماخذ :دار الافتاء دار العلوم دیوبند
فتوی نمبر :177040
تاریخ اجراء :16-Sep-2020