کیا عورت تکبیر پڑھ سکتی ہے؟

سوال کا متن:

کیا عورت تکبیر پڑھ سکتی ہے فرض نماز کے لیے جو گھر پر ہو رہی ہے ؟

جواب کا متن:

بسم الله الرحمن الرحيم


Fatwa : 775-631/D=09/1441


عورت کا اقامت (تکبیر) کہنا مکروہ ہے اذان و اقامت ایسے اعمال ہیں جو مردوں کے ساتھ خاص ہیں۔ لہٰذا اگر کوئی بالغ یا سمجھدار لڑکا اقامت کہنے والا نہ ہو تو مرد (امام) خود ہی اقامت کہہ کر نماز شروع کردے۔

واللہ تعالیٰ اعلم

دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
ماخذ :دار الافتاء دار العلوم دیوبند
فتوی نمبر :178376
تاریخ اجراء :May 14, 2020