لاك ڈاؤن كی موجودہ صورت حال میں جمعہ سے متعلق سوال

سوال کا متن:

موجودہ حالات کی وجہ سے کیا جمعہ کی نماز باجماعت گھر کے چار بالغ افراد کے ساتھ گھر میں ادا کر سکتے ہیں؟ برائے کرام آپ سے گذارش ہیں ہاں یا نہیں میں جواب دیں ۔ دعا ہے کہ اللہ دیوبند کا فیضان تا ہمیشہ جاری رکھیں۔ آمین ۔
نوٹ۔ ہم نے اس بارے میں دار افتاء کا فتوی پڑھا ہے ، اذن عام کی شرائط سمجھ نہیں آ ئی۔ براہ کرم، رہنمائی فرمائیں۔

جواب کا متن:

بسم الله الرحمن الرحيم


Fatwa:875-648/SN=9/1441


صحت جمعہ کے لیے ضروری ہے کہ آس پاس کے لوگوں کو اس کی اطلاع ہو اور ایسی جگہ نماز ادا کی جائے کہ آس پاس کے کچھ لوگ اگر آنا چاہیں تو آسکیں۔ اپنے گھر کے افراد کے ساتھ اگر مذکورہ بالا شرط کو ملحوظ رکھ کر نمازِ جمعہ ادا کی جاسکے تو ادا کرنا درست ہے ورنہ انفراداً نمازِ ظہر ادا کرنی چاہیے۔


الشرط السادس الإذن العام حتی لوأن السلطان أو الأمیر إذا أغلق باب قصرہ وصلی فیہ بحشمہ لاتجوز جمعتُہ ، وإن فتحہ وأذن للناس بالدخول جازت سواءٌ دخلوا أو لا، وذلک لما مر غیر مرة أنہا شُرعت بخصوصیات لا تجوز بدونہا، والإذن العام والأداء علی سبیل الشہرة من جملة تلک الخصوصیات، فلاتجوز بدونہ.(غنیة المتملی:558،ط:درسعادت، ترکی، ومکتبة سہیل لاہور)

واللہ تعالیٰ اعلم

دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
ماخذ :دار الافتاء دار العلوم دیوبند
فتوی نمبر :178333
تاریخ اجراء :May 14, 2020