روزے میں بھول کر کھانے، پینے کا حکم

سوال کا متن:

بھول کر کھانے پینے سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے یا نہیں؟

جواب کا متن:

بسم الله الرحمن الرحيم


Fatwa:757-555/N=9/1441


روزے میں بھول کر کھانا، پینا معاف ہے؛ لہٰذا اگر کسی نے روزے میں بھول کر کھالیا یا پی لیا تو روزہ نہیں ٹوٹے گا ۔


عن أبي ھریرة قال: قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم: من نسي وھو صائم فأکل أو شرب فلیتم صومہ فإنما أطعمہ اللہ وسقاہ“، متفق علیہ (مشکاة المصابیح، کتاب الصوم، باب تنزیہ الصوم، الفصل الأول، ص: ۱۷۶، ط: المکتبة الأشرفیة، دیوبند)۔


(إذا أکل الصائم أو شرب أو جامع) حال کونہ (ناسیاً) الخ (لم یفطر) (الدر المختار مع رد المحتار، کتاب الصوم، باب ما یفسد الصوم ومالا یفسدہ، ۳: ۳۶۵- ۳۷۳، ط: مکتبة زکریا دیوبند)۔

واللہ تعالیٰ اعلم

دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
ماخذ :دار الافتاء دار العلوم دیوبند
فتوی نمبر :178573
تاریخ اجراء :May 14, 2020