رمضان میں میاں بیوی كا مقاربت كرنا؟

سوال کا متن:

رمضان میں سحری سے پہلے میاں بیوی ایک دوسرے کے قریب آسکتے ہیں اور غسل سحری کے بعد کر سکتے ہیں؟ یا اس کا کیا طریقہ کارہے ؟ براہ کرم، پوری تفصیل کے ساتھ بتائیں۔ شکریہ

جواب کا متن:

بسم الله الرحمن الرحيم


Fatwa : 786-630/D=09/1441


سحری کا وقت ختم ہونے سے پہلے زوجین کا مقاربت کرنا جائز ہے۔ فارغ ہونے کے بعد اگر سحری کا وقت ختم ہونے سے پہلے غسل کرلیں تو زیادہ بہتر ہے لیکن اگر اس کا وقت نہ ملے سحری کے بعد جلد سے جلد کرلیں، نماز قضا ہونے کی نوبت نہ آئے۔

واللہ تعالیٰ اعلم

دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
ماخذ :دار الافتاء دار العلوم دیوبند
فتوی نمبر :178548
تاریخ اجراء :May 14, 2020