80 جی فارم کا فائدہ اٹھاتے ہوئے زکاة

سوال کا متن:

کیا فرماتے ہیں علماء دین اس مسئلہ کے بارے میں کہ اگر کوئی شخص ایسے ادارے کو زکوة ادا کر تا ہے جس کے پاس انکم ٹیکس کا 80جی ہے اور وہ شخص اپنے انکم ٹیکس ریٹرن داخل کرتے وقت 80جی کا فاعدہ لیتے ہوئے زکوة کا نصف رقم منہا کرکے بقیہ رقم پر انکم ٹیکس ادا کرتا ہے تو کیا اس شخص کی زکوٰة ادا ہو جائے گی؟

جواب کا متن:

بسم الله الرحمن الرحيم


Fatwa : 1054-766/H=09/1441


اس شخص کی زکاة بلاکراہت اداء ہو جاتی ہے ۔

واللہ تعالیٰ اعلم

دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
ماخذ :دار الافتاء دار العلوم دیوبند
فتوی نمبر :178494
تاریخ اجراء :May 14, 2020