1. دار الافتاء دار العلوم دیوبند
  2. معاشرت
  3. ماکولات و مشروبات

كیا فاسٹ فوڈ كا بزنس كرسكتے ہیں؟

سوال

میں فاسٹ فوڈ (fast food)کی بزنس کرنا چاہتاہوں جس میں کی عوام کی بھلائی ہو ، ہر سامان پیزا، برگر، وغیرہ جو کہ کم سے کم پیسوں میں دستیاب ہے ہو ، لیکن میں اس میں منافع بھی چاہتاہوں ، اس لیے ہمیں یہ بتائیں کہ ہم کیسے اپنے منافع کا حساب کریں جو کہ حلال ہو؟

جواب

بسم الله الرحمن الرحيم


Fatwa:686-535/N=9/1441


آپ حلال وجائز اشیا سے تیار شدہ فاسٹ فوڈ کا بزنس کرسکتے ہیں اور جملہ اخراجات کے بعد مناسب مقدار میں نفع بھی لے سکتے ہیں، جو دین دار مسلمان، دیانت داری کے ساتھ فاسٹ فوڈ کا بزنس کرتے ہیں ، وہ جس قدر منافع لیتے ہوں، آپ بھی اسی کے قریب قریب منافع لیا کریں۔ اور اگر اس میں کچھ شک شبہ کی چیز ہو تو اُسے واضح فرماکر معلوم کرلیں، إن شاء اللہ شرعی رہنمائی کردی جائے گی۔

واللہ تعالیٰ اعلم

دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند


ماخذ :دار الافتاء دار العلوم دیوبند
فتوی نمبر :177847
تاریخ اجراء :May 19, 2020

PDF ڈاؤن لوڈ