كسی مہینے سات كسی مہینے 9 كسی مہینے دس دن خون آیا تو عورت كتنے دن شمار كرے؟

سوال کا متن:

ایک عورت کو سات دن خون آنے کی عادت تھی لیکن بچہ ہونے کے بعد پہلے مہینے میں آٹھ دن آیا پھر دوسرے مہینے میں نو دن آیا پھر تیسرے مہینے میں دس دن خون آیا تو کتنے دن حیض شمار کرے ؟

جواب کا متن:

بسم الله الرحمن الرحيم


Fatwa : 830-611/B=09/1441


آپ نے سوال میں تحریر فرمایا ہے کہ بچہ پیدا ہونے کے بعد پہلے مہینہ میں ۸/ دن خون آیا تو بچہ پیدا ہونے کے بعد جو خون آتا ہے وہ تو نفاس کا خون ہوتا ہے اور آپ عورت کے حیض آنے کی عادت کے بدلنے کے بارے میں پوچھنا چاہتے ہیں، نفاس و حیض کے خون کو آپ نے گڈمڈ کر دیا۔ اس لئے سوال دوبارہ واضح سوچ سمجھ کیجئے۔ اس کے بعد جواب تحریر کیا جائے گا۔

واللہ تعالیٰ اعلم

دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
ماخذ :دار الافتاء دار العلوم دیوبند
فتوی نمبر :178511
تاریخ اجراء :May 14, 2020