1. دار الافتاء دار العلوم دیوبند
  2. معاشرت
  3. عورتوں کے مسائل

عورتوں کو سونے اور چاندی کے علاوہ کسی دیگر دھات کے بنے زیورات پہنا

سوال

حضرت میرا چند سواات ہیں برائے مہربانی جلد از جلد جواب دینے کی کوشش کریں، عین نوازش ہوگی۔
(1)عورتوں کو سونے اور چاندی کے علاوہ کسی دیگر دھات کے بنے زیورات پہنا کیا جائز ہے ؟
(2)کسی عورت کی اقتدا میں عورتوں کا نماز تروایح ادا کرنا کیا جائز ہے ؟
(3)عورتوں کی با جماعت تراویح کے مسائل سے متعلق کسی مسند اردو کتاب کا نام بتادیں ؟

جواب

بسم الله الرحمن الرحيم


Fatwa : 774-625/D=09/1441


(۱) عورتوں کو سونے چاندی کے علاوہ دیگر دھات کے زیورات پہننا جائز ہے سوائے انگوٹھی کے کہ انگوٹھی سونے چاندی کے علاوہ دوسری دھات کی عورت کے لئے بھی جائز نہیں۔


(۲) عورتوں کا کسی عورت کی اقتداء میں نماز پڑھنا اور عورت کا امام بننا مکروہ ہے باقی کسی عورت نے عورتوں کی امام بن کر نماز پڑھا دیا تو نماز بکراہت ادا ہو جائے گی؛ البتہ امام عورت مقتدی عورتوں کی ہی صف میں تھوڑا آگے ہوکر کھڑی ہو ۔


(۳) عورتیں کسی محرم مرد امام کے پیچھے باجماعت تراویح ادا کر سکتی ہیں عورتوں کی نماز کا طریقہ بہشتی زیور حصہ دوم میں لکھا ہوا ہے۔

واللہ تعالیٰ اعلم

دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند


ماخذ :دار الافتاء دار العلوم دیوبند
فتوی نمبر :178375
تاریخ اجراء :May 14, 2020

PDF ڈاؤن لوڈ