1. دار الافتاء دار العلوم دیوبند
  2. معاشرت
  3. نکاح

اگر زیادہ دنوں میاں بیوی میں جمسانی تعلق قائم نہ ہوسكے تو كیا نكاح خود بخود ختم ہوجاتا ہے؟

سوال

میری بیوی اپنے ملک میں رہتی ہوں اور ہم میاں بیوی کے درمیان پانچ سال سے مباشرت نہیں ہوئی ہے، کسی نے کہا کہ اگر کچھ سالوں تک شوہر اپنی بیوی سے جسمانی تعلق قائم نہ کرے تو اس کا نکاح آٹومیٹک ختم ہوجاتاہے، کیا یہ بات درست ہے؟ براہ کرم، رہنمائی فرمائیں۔ جزاک اللہ

جواب

Fatwa : 123-100/D=03/1442

 یہ بات غلط ہے۔ شوہر بیوی کے لمبے عرصہ تک ایک دوسرے سے جدا رہنے سے نکاح ختم نہیں ہوتا۔ آپ دونوں کا ازدواجی رشتہ قائم ہے اور دونوں پر ایک دوسرے کے حقوق ادا کرنا بھی واجب و ضروری ہے بلاعذر و مجبوری اس میں کوتاہی کرنا گناہ ہے ۔ لہٰذا آپ اس پر غور کرلیں کہ بیوی سے اتنے لمبے عرصے سے دوری کیوں ہے؟ اس سے کبھی گناہ یا فتنہ میں پڑ جانے کا اندیشہ ہوتا ہے۔

واللہ تعالیٰ اعلم

دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند


ماخذ :دار الافتاء دار العلوم دیوبند
فتوی نمبر :600832
تاریخ اجراء :14-Nov-2020

فتوی پرنٹ