1. دار الافتاء دار العلوم دیوبند
  2. معاشرت
  3. لباس و وضع قطع

پورے سر كے بال قینچی سے كٹوانا اور اطراف كو بلیٹ سے صاف كروانا؟

سوال

اگر کوئی شخص سر کے بال کٹوائے اور اس کے ساتھ بالوں کے کنارے اور گردن کے بالوں کو بلٹ سے کھرچ دے تو اس کی شرعی حکم کیا ہے ؟

جواب

Fatwa : 59-59/M=02/1442

 اگر کوئی شخص سر کے بالوں کا حلق نہ کرائے بلکہ قصر کرائے اور گدی (سر کے پیچھے کا حصہ) اور کان پر استرے یا بلیڈ سے حلق کرائے تو یہ صورت بہتر نہیں ہے مگر گردن جدا عضو ہے کیونکہ یہ کان کی لَو کے بعد شروع ہوتا ہے، اس لئے گردن کے بال منڈانے میں حرج نہیں۔

واللہ تعالیٰ اعلم

دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند


ماخذ :دار الافتاء دار العلوم دیوبند
فتوی نمبر :600437
تاریخ اجراء :13-Oct-2020

فتوی پرنٹ