1. دار الافتاء دار العلوم دیوبند
  2. معاملات
  3. بیع و تجارت

فوڈ كمپنی كا نام الاحمد ركھنا؟

سوال

"الا احمد" فوڈ کمپنی اور برانڈ کا نام رکھنا شرعاً کیسا ہے ؟ پروڈکٹ کے پیکجنگ پر نام لکھا جاے گا، کوئی بے حرمتی تو نہیں ہے ؟ میرا سرنامے بھی "احمد" ہے اور اس نام سے میری کمپنی رجسٹرڈ بھی ہو گئی ہے ، نام بدلنے میں بہت نقصان ہوگا۔ پروڈکٹ مسلم ملکوں میں بیچے جائیں گے ، کوئی بہتر مشورہ دیں، کیا صرف کمپنی کا نام ہی استعمال کر سکتے ہیں اگر برانڈ کا نام رکھنے میں کوئی پریشانی ہو تو۔ برائے مہربانی جلد جواب دے دیں۔ جز اک اللہ۔

جواب

Fatwa : 245-180/B=03/1442

 ”احمد فوڈ کمپنی“ نام رکھ سکتے ہیں۔ احمد سے پہلے ”الا“ نہ لگائیں ، عربی کے قاعدہ کے لحاظ سے صحیح نہیں ہے۔ پیکٹ وغیرہ پر بھی یہ نام چھاپ سکتے ہیں۔ یہ آپ کا نام ہے، آپ اپنے نام سے کمپنی کا نام بھی رکھ سکتے ہیں۔ پیکٹ وغیرہ پر یہ نام بھی چھاپ سکتے ہیں۔

واللہ تعالیٰ اعلم

دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند


ماخذ :دار الافتاء دار العلوم دیوبند
فتوی نمبر :600748
تاریخ اجراء :07-Nov-2020

فتوی پرنٹ