والدین کے علاوہ اور کون عقیقہ کرسکتاہے ؟

سوال کا متن:

عقیقہ کے بارے میں سوال ہے کہ (۱) والدین کے علاوہ اور کون عقیقہ کرسکتاہے اور (۲) کب تک کرسکتاہے؟

جواب کا متن:

Fatwa:255-194/sd=4/1442

 (۱) بچہ کا عقیقہ والدین کی رضامندی سے کوئی بھی کرسکتا ہے ، عقیقہ ہوجائے گا، باقی والدین اگر صاحب مال ہوں تو ان ہی کو عقیقہ کرنا چاہیے۔(فتاوی رحیمیہ:۶۲/۱۰، دار الاشاعت ، کراچی)

(۲)بچہ کی ولادت کے ساتویں دن عقیقہ کرنا مستحب ہے اور اگر ساتویں دن نہیں کیا تو چودہویں دن یا اکیسویں دن کرلینا چاہیے ، باقی عقیقہ جب بھی کیا جائے گا اداء ہوجائے گا۔ ( امداد الاحکام: ۱۹۰/۴، مکتبہ دار العلوم کراچی )

واللہ تعالیٰ اعلم

دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند

ماخذ :دار الافتاء دار العلوم دیوبند
فتوی نمبر :601137
تاریخ اجراء :10-Dec-2020