شوہر سے ہروقت لڑائی جھگڑا رہتا ہے كیا كرنا چاہیے؟

سوال کا متن:

شوہر ہے جو سمجھ نہیں آتے، ہر وقت جھگڑا کا پوائنٹ دھونڈ کر جھگڑا کرتے ہیں، ایسی ایسی باتیں کرتے ہیں جو سن سن کر عورت کا دماغ کام نہیں کرتا، عورت چپ بھی رہے تو کہتے رہتے ہیں ، عورت پردہ کرے چاہتی ہے، ، وہ کرنے کی پوری کوشش کرتی ہے، باہر نہیں نکلتی، میکے میں رہتی ہے ، کوئی بھی آجاتا ہے، فوراً چہرا چھپا لیتی ہے، مگر اتنا ایک سیکنڈ کے لیے بھی کسی نے کیوں دیکھا اس پر بہت سے طعنے سننا پڑتاہے، اپنا گھر ہو تو کسی کے آنے سے منع بھی ہو سکتا ہے مگر ماں والد کے گھر کیسے منع کرے، کیوں کہ جتنا اس کے رہنے کا حق ہے دوسرے کا بھی اتنا ہی ہے، دماغ کام کرنا بند کرچکاہے، کیا کرے، اسے سمجھ میں نہیں آتا، ایک بیٹی ہوئی تھی پیٹ میں ہی مری ہوئی، بہت دنوں بعد ایک بیٹا ہوا ہے اس کی تربیت کرنا چاہتی ہوں، مگر ان روز روز کے طعنہ و رونا اتنا عجب ماحول ہوجاتاہے، بچہ بڑا ہو کر کیا سیکھے گا، شوہر سمجھتے نہیں، عورت رو رو کر عاجز ی کرتی ہے ، نہیں کریئے یہ سب، مگر شوہر کہنے میں ذرا تھمتے نہیں، تھک چکی ہے، کیا کرے، کچھ تو بتائیں جو کرکے شوہر کا پیا رمل سکے اور زندگی سے رونا ختم ہوسکے، اس طرح کے عجیب جملے کہتے ہیں جس کا سننا برداشت سے باہر ہوجاتاہے، آنسو بہہ جاتاہے، کیا کرے؟

جواب کا متن:

Fatwa : 276-208/D=05/1442

 (۱) دورکعت صلاة الحاجة پڑھ کر دل سے دعا کریں اللہ تعالی کے سامنے روئیں ان شاء اللہ مراد پوری ہوگی۔

(۲) بعد نماز عشاء گیارہ، تسبیح یا لطیف یا ودود کی پڑھیں اور خاوند کے مہربان ہونے کا خیال رکھیں اور اللہ تعالی سے دعا کریں۔ اس کے ساتھ ہر جائز کام میں شوہر کا کہنا مانیں ، نافرمانی اور سخت کلامی سے بچیں۔ نیز شوہر کو بھی چاہئے کہ بیوی کی دلداری کرے غصہ کی حالت میں زبان کو قابو میں رکھے۔ نامناسب بات پر دوسرے وقت نرمی اور خوش اخلاقی سے سمجھادے۔ بد اخلاقی اور غصہ سب خرابیوں کی جڑ ہے، دونوں میاں بیوی اس سے ہر طرح پرہیز کریں۔

واللہ تعالیٰ اعلم

دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند

ماخذ :دار الافتاء دار العلوم دیوبند
فتوی نمبر :601547
تاریخ اجراء :28-Dec-2020