جمعہ کی دو جماعت کی شکل میں دوسرے خطبہ کے لئے اذان وتکبیر کا حکم

سوال کا متن:

جمعہ کی دو جماعت کی شکل میں دوسرے خطبہ کے لئے اذان وتکبیر کا حکم

جواب کا متن:

Fatwa:267-267/SN=5/1442

 اذان خطبہ ہر جماعتِ جمعہ کے لیے مسنون ہے ، اسی طرح تکبیرِ تحریمہ بھی ہر جماعت کے لئے ضروری ہے ؛ باقی یہ بات معلوم رہے کہ ایک مسجد میں ایک سے زائد جمعہ یا عید کی نماز شرعا مکروہ ہے ؛ اس لیے یہ طریقہ واجب الترک ہے ، جگہ تنگ ہو تو کسی ہال یا بڑے احاطہ وغیرہ میں نمازکا بندوبست کیا جائے، واضح رہے کہ اگر زیادہ لوگ جمع ہونے کی جگہ دستیاب نہ ہو تو متعدد جماعتیں بھی کی جاسکتی ہیں ۔

ویکرہ تکرار الجماعة بأذان وإقامة فی مسجد محلة لا فی مسجد طریق أو مسجد لا إمام لہ ولا مؤذن إلخ (الدر المختار و رد المحتار) 2/ 288، باب الإمامة ، ط: مکتبة زکریا، دیوبند)

واللہ تعالیٰ اعلم

دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند

ماخذ :دار الافتاء دار العلوم دیوبند
فتوی نمبر :601283
تاریخ اجراء :28-Dec-2020