کیا یہ درود شریف الصلوة والسلام علیک یا رسول اللہ پڑھنا جائز ہے؟

سوال کا متن:

کیا یہ درود شریف الصلوة والسلام علیک یا رسول اللہ پڑھنا جائز ہے؟

جواب کا متن:

بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی: 699=699/ م
 
مذکورہ درود شریف اگر کوئی روضہٴ اقدس کے پاس کھڑے ہوکر پڑھے تو بلاشبہ جائز ہے، اوراگر دور سے پڑھ رہا ہے تو یہ اعتقاد رکھے کہ فرشتے اس درود و سلام کورسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم تک پہنچارہے ہیں۔
 
جواب درست ہے، البتہ اس عقیدہ سے مذکورہ بالا درود کو پڑھنا کہ آپ علیہ السلام ہرجگہ حاضر و ناظر ہیں اور میرے درود کو سن رہے ہیں ناجائز ہے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
ماخذ :دار الافتاء دار العلوم دیوبند
فتوی نمبر :6788
تاریخ اجراء :Aug 19, 2008