اگر شادی شدہ مردیہ کہے: ?اسلام کس طرح کا مذہب ہے ؟جو بہت سخت اور مشکل ہے? تو کیا وہ اس سے دائرہ اسلام سے خارج ہوجائے گا؟ جبکہ اس سے اس کا مقصد اسلام کی توہین کرنا نہیں تھا؟ کیا اس سے اس کا نکاح بھی متاثر ہوگا؟

سوال کا متن:

جواب کا متن:

بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی: 531/ د= 484/ د
 
اسلام کی خوبیوں میں اس کا دین حنیف ہونا اور شریعت سہلة پر مشتمل ہونا بھی ہے۔ اس کے احکام کو اللہ تعالیٰ نے سہل اور آسان بنایا ہے اور طاقت سے زیادہ مشکل کام کا مکلف نہیں بنایا، نیز دشواری کے مواقع پر تخفیف و سہولت بھی پیدا فرمادی ہے، اس کے باوجود کوئی حکم اگر کسی کو سخت معلوم ہوتا ہے تو یہ اس کے آرام طلب مزاج کی خرابی ہے۔ مذکور فی السوال جملہ جب کسی توہین کی نیت سے نہیں کہا ہے تو دائرہٴ اسلام سے خارج ہونے یا نکاح کے فاسد ہوجانے کا حکم لاگو نہیں ہوگا۔ البتہ سچی پکی توبہ کرکے اپنی غلطی پر اللہ کے حضور نادم ہو، بہتر ہے کہ دو رکعت نماز صلاة التوبہ پڑھ کر توبہ واستغفار کہے۔ اور اگر کچھ لوگوں کے سامنے کہا ہے تو ان کے روبرو بھی اپنی غلطی ظاہر کرکے ندامت کا اظہار کرنا لازم ہے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
ماخذ :دار الافتاء دار العلوم دیوبند
فتوی نمبر :5769
تاریخ اجراء :May 28, 2008